Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 190 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

ڈینگی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 190 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 190 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 10ہزار 52 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہورمیں ڈینگی کے 4316 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 101 نئے مریض سامنے آئے۔

علی جان خان سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2339 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گزشتہ روز 21 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1012 مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ روزملتان میں 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 859 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 28 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 458 مریض رپورٹ ہوئے اورگزشتہ روز 12 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، قصور، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ننکانہ صاحب، بہاولپور، بہاولنگراور وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

Advertisement

پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 160 مریض زیرعلاج ہیں۔ ضلع لاہورکے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 92 مریض زیرعلاج ہیں۔  ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔  ڈینگی بخار کےعلاج، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/516377/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/516377/amp/ اورحالات سے باخبررہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version