Advertisement

میلبرن ٹیسٹ میں بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں جاری ہے، جہاں دوسرے روز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے 6 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنالیے ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ محمد رضوان اس وقت 29 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے کھیل کے پہلے روز 3 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے تاہم قومی بولرز نے دوسرے روز شاندار کم بیک کرتے ہوئے محض 131 رنز کے اضافے سے مزید 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دی اور یوں آسٹریلیا کو 318 رنز آؤٹ ہوگئی۔

تاہم اس دوران پاکستانی بولرز نے ایک بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے ایکسٹراز (وائٹ اور نو بال) کی صورت میں مجموعی طور پر پہلی اننگز میں 52 اضافی رنز دیے۔ جو آسٹریلیا کے اس تاریخی گراؤنڈ پر ایک اننگز میں منفرد ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version