Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے امریکی سفیر کی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں مشترکہ فضائی مشقوں کے ذرئعے تعاون و تربیتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں تربیتی شعبے کے فروغ کے لیے تکنیکی صلاحیتوں اور وفود کے تبادلے کی اہمیت پرگفتگو کی ئی۔

پاک فضائیہ کی جانب سےحال ہی میں قائم ٹیکنو پارکس میں تعاون پر مکمل اتفاق پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں آپریشنل تیاریوں کومزید مستحکم کرنے کے لیے تکنیکی ترقی کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔

Advertisement

ائیرچیف ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکہ کے ساتھ خوشگوارتعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے بھرپورعزم کا اعادہ کیا۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات تمام اہم امورمیں باہمی اتفاق رائے پرقائم ہیں۔

ملاقات میں امریکی سفیر نے پاک فضائیہ کےاہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے خودانحصاری کےمیدان میں کی گئی نمایاں پیش رفت قابل تحسین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version