Advertisement

نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کمی کے بعد 0.7 فیصد پر آگیا جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ2022 میں 17ارب ڈالر تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت زرمبادلہ ذخائر8.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے6 ماہ میں ہمارے ریزرو بڑھ گئے ہیں، تمام قسم کی ادائیگی کے باوجود ہمارے ذخائر 4 ملین اضافے سے 8 ارب ڈالر ہیں، حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 فیصد تک کم ہوا ہے۔

Advertisement

جمیل احمد نے کہا کہ مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر تھی، اب آہستہ آہستہ کمی آنا شروع ہوئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے بعد سے قوی امید ہے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی، اور سال 2024 کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پہلے ہم نے20 سے 22 فیصد مہنگائی کا تخمینہ لگایا تھا، انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں اب بہتری ہورہی ہے، انڈسٹری کی جانب سے معاشی سرگرمیوں کو مثبت لیا ہے، رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version