لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی محمد زمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سیکیورٹی فورسسز کی کے پی کے میں کارروائیاں؛ 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مچھ میں دہشتگردوں کیخلاف لڑائی کے دوران شہید ہونے والے 2 شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مچھ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کے دوران شہید ہونے والے 2 شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک رحمت اللہ اورسپاہی محمد زمان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ 30 سالہ شہید لانس نائیک رحمت اللہ کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا، 28 سالہ شہید سپاہی محمد زمان کا تعلق ٹانک سے تھا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں شہدا کی نماز جنازہ ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی، شہدا کی نماز جنازہ میں حاضر سروس فوجی افسروں، سپاہیوں اور مقامی آبادی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے جہاں شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

