Advertisement

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا رائزنگ پنجاب گیمز 2024 کروانے کا اعلان

وہاب ریاض

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا رائزنگ پنجاب گیمز 2024 کروانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے رائزنگ پنجاب گیمز 2024 کروانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر کھیل برائے پنجاب وہاب ریاض نے کہا رائزنگ پنجاب گیمز 2024 میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ رائزنگ پنجاب گیمز کے مقابلے 18 جنوری سے 2 فروری تک نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب گیمز میں 6 ڈسپلن ہاکی، والی بال، فٹبال، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوں گے۔ ہر گیم کی انعامی رقم 25 لاکھ روپے ہے۔

مشیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ رائزنگ پنجاب گیمز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایک سال  کے لیے 70  ہزار، 50  ہزار اور 30  ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement

پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے کھڑا رہے گا، نگران وزیر اعظم

پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے کھڑا رہے گا، نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے کھڑا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت خارجہ میں جاری سفیروں کی کانفرنس کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔

نگران وزیر خارجہ نے عالمی اور علاقائی تناظر میں پاکستان کے لیے سفارتی چیلنجز اور مواقع کے بارے میں کانفرنس کی اہمیت کا خاکہ پیش کیا۔

جلیل عباس جیلانی نے اس موقع پر خارجہ پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں دفتر خارجہ کے اینکرنگ کردار کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے ویژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ملک کو ترقی پسند، معاشی طور پر مضبوط ریاست کی جانب رہنمائی کرنی چاہیے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی پالیسی جو اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی بہبود کو ترجیح دیتی ہو، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے ہونا چاہیے، پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے کھڑا رہے گا، اقتصادی سفارت کاری کو مرکزی دھارے میں لانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور  کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔

وزیر اعظم کاکڑ نے کانفرنس کو خطے اور دنیا بھر میں ہونے والی گہری تبدیلیوں کے پس منظر میں بروقت اور متعلقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے اس کانفرنس میں ہونے والی بات چیت  سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم تجاویز ملیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version