 
                                                      مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا رائزنگ پنجاب گیمز 2024 کروانے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے رائزنگ پنجاب گیمز 2024 کروانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر کھیل برائے پنجاب وہاب ریاض نے کہا رائزنگ پنجاب گیمز 2024 میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ رائزنگ پنجاب گیمز کے مقابلے 18 جنوری سے 2 فروری تک نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب گیمز میں 6 ڈسپلن ہاکی، والی بال، فٹبال، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوں گے۔ ہر گیم کی انعامی رقم 25 لاکھ روپے ہے۔
مشیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ رائزنگ پنجاب گیمز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایک سال کے لیے 70 ہزار، 50 ہزار اور 30 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 