پی ٹی آئی نے کے پی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے قاضی انور کو ٹاسک دے دیا

پی ٹی آئی نے کے پی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے قاضی انور کو ٹاسک دے دیا
تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا میں خواتین مخصوص نشستوں کے لیے سرگرم، بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے قاضی انورکو ٹاسک دیدیا۔
اںصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر قاضی انورکا کہنا ہے کہ بانی چئیرمین نے مجھے اور بیرسٹر ظفر کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اگرپارٹی جوائن نہیں ہوتی توعدالت جائینگے۔
قاضی انورنے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے، 19 فروری کو ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرینگے، صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے 20 فروری کو بانی چئیرمین سے ملاقات ہوگی۔
قاضی انورنے رٹ میں مؤقف کا عندیہ دیا کہ آزاد امیدواروں نے کاغذات پی ٹی آئی کے نام سے جمع کرائے۔ پی ٹی آئی کو اپنی مخصوص نشسیں ملنے کی استدعا کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

