Advertisement

انتخابات کے بعد حکومت سازی کے معاملات، سیاسی جماعتوں میں رابطے تیز

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں میں رابطے تیز ہو گئے ہیں۔

تفصیلات 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد اب سیاسی جماعتوں میں حکومت بنانے کی فکر سب سے زیادہ ہے، ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں میں اندرون خانہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے شروع ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں کیونکہ اگر پی پی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر حکومت بناتے ہیں تو اس سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے لیے کسی جماعت کے بجائے آزاد گروپ سے ہاتھ ملانا زیادہ بہتر ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ابھی تک مسلم لیگ ن سے کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں ہوا ہے۔

Advertisement

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بہتر ہوگا کہ ہم تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ملیں، ہم اس وقت مسلم لیگ ن سمیت تمام آزاد ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جونہی نتائج مکمل ہوں گے، پیپلز پارٹی انتخابی عمل پر اپنا موقف دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version