Advertisement

اہلکارکو تھپڑ مارنےکا معاملہ؛ فردوس عاشق اعوان کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

فردوس عاشق اعوان

اہلکارکو تھپڑ مارنےکا معاملہ؛ فردوس عاشق اعوان کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے اہلکارکوتھپڑمارنے کے نوٹس پرفردوس عاشق اعوان کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر نوٹس کی سماعت ہوئی۔

ممبر پنجاب اور کے پی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کمیشن کو بتایا کہ مجھے تھپڑ نہیں مارنا چاہئیے تھا، میں معذرت خواہ ہوں۔

دوران سماعت تھپڑ کھانے والا پولیس اہلکار بھی کورٹ روم میں موجود تھا۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ میرے تھپڑ مارنے کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے۔ انھوں نے کمیشن سے پولیس اہلکارکی شکایت اور ضلعی الیکشن کمشنر کی رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ پولنگ عملہ کے خلاف ہماری شکایات بھی سنی جائیں۔  ہمارے پاس بھی ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔ ہمارے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روکا جا رہا تھا۔

 ممبر کے پی نے کہا کہ آپ کی شکایات کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ پولیس اہلکار کو ماریں۔

الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کو 15 فروری تک تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version