Advertisement

اسرائیلی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

اسرائیلی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

اسرائیلی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

عراق کے مزاحمتی گروپ نے اسرائیلی ایئر پورٹ کے پاور پلانٹ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ  کیا گیا ہے جب کہ یہ حملہ پاور پلانٹ پر کیا گیا ہے جس کے باعث بجلی فراہمی کے مرکز میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق عراقی گروپ نے اسرائیلی شہر حیفہ کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جب کہ اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام پر علاقائی عسکریت پسندوں کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سے یمنی فورسز اور عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے غزہ کی مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مقبوضہ بندرگاہ ایلات کو متعدد بار نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جب کہ 68 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اسرائیل نے گنجان آباد علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جب کہ اسرائیل نے وہاں رہنے والے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی بند کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version