یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پیغام

یوم پاکستان کی مناسبت سے صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے الگ ملک کا مطالبہ کیا تھا، ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد اعظم کی دور اندیش قیادت نے جدوجہد سے آزاد ریاست قائم کی، ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم مختلف نشیب و فراز سے گزری ہے، مشکلات کے باجود ملک نے مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں۔ عہد کرتے ہیں ملکی ترقی کو جان و دل سے زیادہ عزیز رکھیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مربوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی بحالی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے ملک کے معاشی مسائل میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اقدامات سے معاشی استحکام آئے گا اور ہم مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پا لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

