Advertisement

روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم

ڈالر

روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم

روس اور چین نے باہمی تجارت  کے لیے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں اب ڈالر استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ اس وقت 90 فیصد سے زائد سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیز میں  کیے جاتے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اسے روکنے کی مسلسل کوششوں کے باوجود روس اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون فعال طور پر ترقی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند سال قبل روس اور چین نے تجارتی معاملات میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لاکر اپنی کرنسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا فیصلہ کیا تھا۔

ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
حماس نےغزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version