Advertisement

ملک میں ایساسیاسی ماحول بنانا ہوگا جس میں حدت کم اور روشنی زیادہ ہو، صدرآصف زرداری

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس

ملک میں ایساسیاسی ماحول بنانا ہوگا جس میں حدت کم اورروشنی زیادہ ہو، صدرآصف زرداری

صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اختلاف کومل بیٹھ کرحل کریں، جو مشکلات ہیں ان میں ہم اختلافات کو لیکر نہیں چل سکتے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زردرای نے کہا کہ اداروں میں ہم آہنگی پیداکرناہونگی تاکہ ترقی کی راہیں ہموارہوں، ملک میں ایساسیاسی ماحول بنانا ہوگا جس میں حدت کم اورروشنی زیادہ ہو، ہم سب کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرناہوگاکہ سب سےزیادہ اہم ملک وقوم کیلئےکیاہے، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات کو ہائی لائٹ کریں، ہمیں مل کرآگےبڑھناہوگا، اختلاف کوختم کرناہوگا، ہم نے مختلف معاشی ریفارمز کیں، صوبوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہو گا۔

صدرمملکت نے کہا کہ ذوالفقاربھٹونےاپنی زندگی جمہوریت اورانصاف کےلئےوقف کی، ہم اختلاف کومل بیٹھ کرحل کریں، جو مشکلات ہیں ان میں ہم اختلافات کو لیکر نہیں چل سکتے، ہمیں ہنگامی اقدامات کرناہوں گے، ملکرآگےبڑھیں گےتوملک میں جمہوریت کومضبوط کریں۔

صدرآصف زرداری نے کہا کہ ہماراایجنڈااورخیالات ہی ملک کومضبوط بنائیں گے، ایساسیاسی ماحول بناناہوگاجس میں سب کی ضرورت کوپوراکیاجاسکے، ہمیں عوام کی ترجیحات کوپوراکرناہوگا، ملک کوآگےلےکرجانےکےلیےاس وقت کی تقسیم سےنکلناہوگا۔

Advertisement

صدرمملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ایوانوں کوعوام کےپارلیمانی نظام پراعتمادکےلیےکام کرناہوگا، ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہمیں نئی ترقی کی بنیاد رکھناہو گی، جمہوریت کی بالادستی کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا،

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے آغاز پر مستقبل کے وژن کو مختصر بیان کروں گا، پہلے پارلیمانی سال کےآغازپرتمام معززمہمانوں کو مبارک بادپیش کرتاہوں، بطو صدرمیں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالسلام، عمان اور بنگلہ دیش سمیت 50 سے زائد ممالک کے سفیر، فرسٹ سیکریٹری اورسعودی عرب، پرتگال، تاجکستان، کرغستان کے چارج ڈی افیئرزشریک ہوئے۔ ان کے علاوہ آزربائیجان، رومانیہ کے فرسٹ سیکریٹری بھی شریک تھے۔

صدرمملکت کے خطاب کے دوران شہید بے نظیر بھٹو کی تصویرڈائس پر رکھی ہوئی تھی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدرکی تقریرکے دوران اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے شورشرابہ اورنعرے بازی بھی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version