Advertisement

صوبوں کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے، وزیراعظم

شہبازشریف

صوبوں کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صوبوں کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے، بعض اوقات شاید ایسے فیصلے کرنے پڑیں جو خود کوپسند نہ ہوں۔ 

وزیراعظم شہبازشریف وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ساتھ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صوبے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، سندھ اور پنجاب کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آنے کاموقع ملا، تمام ساتھیوں کاشکریہ اداکرتاہوں، ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے تو گاڑی آگے بڑھ سکے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ معیشت کے استحکام کا ہے، صوبوں کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی مزار قائد پر حاضری

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تمام وزرا کو کہتا ہوں آپس میں مضبوط تعلقات رکھیں، معاشی استحکام کے لیے وفاق اورصوبوں کو قریبی تعلق بنانا ہوگا۔ آئندہ آنے والے دنوں میں سرمایہ کاری کے لئے وفد پاکستان آئیں گے۔

انھوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مل کرکام کرنے سے مثبت نتائج نکلیں گے، عوام کی ترقی اوربحالی کے لیےتمام اقدام کرنا ہوں گے، بعض اوقات شاید ایسے فیصلے کرنے پڑیں جو خود کوپسند نہ ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version