Advertisement

کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک

آرمی چیف

کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک

کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں   آرمی چیف جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں حادثے سے متعلق بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل فرانسس اوگولا  کا  فوجی ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس میں ان سمیت 10 فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

صدر نے اسے ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے 3 روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنرل فرانسس اوگولا دیگر 9 اعلیٰ فوجی افسران کے ہمراہ دارالحکومت نیروبی سے شمالی علاقوں کے عسکری دورے اور ایک اسکول کی تزئین و آرائش کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

ولیم روٹو نے مزید کہا کہ ملک کی تقریباً تمام ہی اعلیٰ فوجی قیادت کی ہلاکت کے پیش نظر ملک  کے دفاعی معاملات پر قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دو فوجی اس حادثے میں بچ گئے  ہیں اور وہ اسپتال میں  زیر علاج ہیں۔

صدر ولیم روٹو نے کہا  کہ حادثے کی وجہ دریافت کرنے کے لیے ایک فضائی تحقیقاتی ٹیم بھیجی گئی ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version