Advertisement

بیرسٹر گوہر کے بیان پر وفاقی وزیر قانون کا ردعمل

بیرسٹر گوہر کے بیان پر وفاقی وزیر قانون کا ردعمل

بیرسٹر گوہر کے بیان پر وفاقی وزیر قانون کا ردعمل

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ججوں کے معاملے پر پی ٹی آئی اور اس کے بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کو سیاست کی نظر کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خود وکیل ہیں، انہیں علم ہونا چاہیے کہ 184 (3) کے تحت بنچ کی تشکیل کی گئی ہے، فل کورٹ نے ہی اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں تحقیقات کا کہا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور سینئر ججز کی کمیٹی کی صواب دید ہے کہ وہ کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں۔ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہوگا۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دور میں ججوں کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہوگا، عدلیہ کی آزادی سے متعلق اہم معاملے پر سیاست نہ کرنا ہی ملک اور عدلیہ کے لئے اچھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version