Advertisement

متحدہ عرب امارات، شدید بارشوں نے مختلف ریاستوں میں تباہی مچا دی

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں اور متعدد علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے دبئی کو پانی کی جھیل میں تبدیل کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کی متعدد ریاستوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، محکمہ موسمیات نے سیلاب کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دبئی میں ہونے والی شدید بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ کلاؤڈ برسٹ ہونے سے متعدد علاقوں میں شاپنگ مالز اور میٹرو اسٹیشن میں بھی پانی بھر گیا ہے۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شدید بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا، اور مختلف علاقوں میں تیز برسات ہو گی۔

دبئی کی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Next Article
Exit mobile version