آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور حال ہی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان کھلاڑی جیک فریسر میک گرک اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔
آسٹریلیا نے ایک دہائی میں پہلی بار اسٹیو اسمتھ کو کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیا ہے۔
تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کو سونپی گئی ہے۔
آسٹریلوی اسکواڈ:
مچل مارش (کپتان)، ایشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زیمپا
Introducing our 15-player squad for the ICC Men’s T20 World Cup to head to the West Indies – led by our new full-time T20 skipper, Mitch Marsh 👊
Congratulations to those selected 👏#T20WorldCup pic.twitter.com/vETFIGPQL6
— Cricket Australia (@CricketAus) May 1, 2024
واضح رہے کہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون سے ہوگا جو 29 جون تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News