Advertisement

جب تک وزیراعلٰی ہوں فاٹا ہو یا پاٹا کوئی ٹیکس نہیں لگا سکتا، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعلٰی ہوں فاٹا ہو یا پاٹا کوئی ٹیکس نہیں لگا سکتا، اپنا حق لینا اورچھیننا اچھی طرح جانتے ہیں۔

وزیراعلٰی کے پی علی امین گنڈا پور نے خطاب میں کہا کہ بھٹوکواقتداردینے کے لیے پاکستان کے ٹکڑے کیے گئے تھے، جس کےلیے پاکستان ٹوٹا اس کو بھی پھانسی ہوگئی، شخصیات کے فیصلےملک اور اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ پختون قوم آزادی کے بعد بھی لڑی اور سب سے آگے تھی، جب تک وزیراعلیٰ ہوں فاٹا ہویاپاٹاکوئی ٹیکس نہیں لگاسکتا، ہمارا فیصلہ عوام کرینگے کہیں اورسے فیصلے نہیں ہونگے، اپنا حق لینا اورچھیننا اچھی طرح جانتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے کہا کہ پختون کے خون پر مزید سمجھوتہ نہیں کرینگے، جبر کرکے ہمارے لوگوں کوہمارے خلاف استعمال کیا گیا، ہم خاموش اورانتظارمیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں نکلنے کا کہیں، کس سے پوچھوں کہ میرامجرم کون ہے؟ کیا میرا مجرم آصف زرداری، مریم نواز، آئی جی پنجاب ہے؟

علی امین گنڈاپورنے خطاب میں کہا کہ کسی کا باپ بھی یہاں انڈسٹری نہیں لگا سکتا، جبر کرکے ہمارے لوگوں کوہمارے خلاف استعمال کیا گیا، آئین توڑنے والے سن لیں ایک وقت آئے گا ان کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version