Advertisement

کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ اموات کی شرح میں اضافہ

کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ اموات کی شرح میں اضافہ

کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ اموات کی شرح میں اضافہ

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی تین روز کے دوران اموات کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق تین روز کے دوران سرد خانوں میں 222 میتیں لائی گئیں، گزشتہ روز 84 لاشیں ایدھی سرد خانوں میں لائی گئی۔

ایدھی حکام نے بتایا کہ 16 جولائی کو 71 میتیں کو سردخانے منتقل کیا گیا جب کہ 15 جولائی کو 67 افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گرم ترین دن میں کئی افراد گرمی سے متاثر ہوئے، گرمی سے متاثر ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ چار لاوارث لاشیں بھی سرد خانے لائی گئیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہیٹ اسٹروک کے47 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Advertisement

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 22 کیسز سول اسپتال، 22 کیسز ملیر سعودآباد اسپتال اور جناح اسپتال میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ سول اسپتال میں 2 افراد ہیٹ اسٹروک کے سبب انتقال کرگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version