Advertisement

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے حکم امتناع دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو بحال کردیا

اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کل اوپن کورٹ میں سنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کے محفوظ کیے کئے فیصلے پر فل کورٹ بینچ نے دوسری مرتبہ مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق فل کورٹ اجلاس میں مشاورت مکمل کرنے کے بعد کیس کا فیصلہ کل بروز جمعہ کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فل کورٹ اجلاس میں مشاورت تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی جب کہ آرڈر آف دی کورٹ مکمل ہوگیا ہے اور ججز کے دستخط بھی کرالیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے تھے۔

گذشتہ روز کا اجلاس تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا تھا جس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version