Advertisement

حکومت کو چاہیے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسمبلی کا اجلاس بلائے، سراج الحق

سراج الحق

حکومت کو چاہیے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسمبلی کا اجلاس بلائے، سراج الحق

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسمبلی کا اجلاس بلائے۔ 

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ پاکستان سمیت پوراعالم اسلام سکتے میں ہے۔

سراج الحق نے خطاب میں کہا کہ آج کے دورکا صلاح الدین آج شہید ہو گیا۔ آج پاکستان سے ہم یہی پیغام دینا چاہتے ہیں۔ اسماعیل ہانیہ نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ہم مل کرمسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے۔

سابق امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ آج وہ رحلت فرما گئے، ہم ہانیہ کے اِس مشن کو جاری رکھیں گے۔ ہم حکومت پاکستان سمیت تمام عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف جہاد کیا جائے۔

سراج الحق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر اسمبلی کا اجلاس بلائے۔ ہم نے اسماعیل ہانیہ سے وعدہ کیا تھا کہ ہم نہیں رہے تو تم اِس مشن کو جاری رکھنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version