Advertisement

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ راج ختم، لیبر پارٹی کامیاب

برطانیہ

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ راج ختم، لیبر پارٹی کامیاب

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ راج ختم ہوگیا، لیبر پارٹی  نے بھاری اکثریت  سے کامیابی سمیٹ لی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بنیں گے۔

برطانیہ میں عام انتخابات  کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس میں لیبر پارٹی نے اب تک 338 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی 338 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

ایگزیٹ پولز کے دعوؤں کے مطابق لیبر پارٹی 401، کنزرویٹو پارٹی 163، لبرل ڈیموکریٹس پارٹی 50، اسکاٹش نیشنل پارٹی 8 اور ریفارم یوکے کو 4 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

Advertisement

برطانیہ میں 17جولائی کوپارلیمانی سال کاآغازہوگا اور بادشاہ چارلس خطاب کریں گے۔

عام انتخابات کے حتمی نتائج رات 11 بجے سے آنا شروع ہوں گے اور صبح تک مکمل ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version