Advertisement

مودی ایکس پر 100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے 

نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ لیڈرز کی فہرست میں بھارتی وزیر اعظم دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے حکمران ہیں، جب کہ ان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا نمبر آتا ہے جو 38.1 ملین فالوورز کے ساتھ اس پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’ایکس‘ کے بانی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت ہیں، جن کی فالوورز کی تعداد 189.7 ملین ہے۔

اس فہرست میں سابق امریکی صدر باراک اوباما 131.7 ملین کے ساتھ دوسرے، عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 112.1 ملین کے ساتھ تیسرے اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر 110.5 ملین کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

امریکی ٹی وی اسٹار اور گلوکارہ ریحانہ 108.1 ملین کے ساتھ پانچویں ، ایک اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری 106.3 ملین کے ساتھ چھٹے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 100 ملین کے ساتھ ساتویں، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 95.3 ملین کے ساتھ آٹھویں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 87.5 ملین کے ساتھ نویں اور امریکن سنگر لیڈی گاگا 83.1 ملین کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version