Advertisement

ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا مسودہ تیار

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

پاور ڈویژن نے الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکل اور رکشہ کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے اور ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہو رہا ہے، چارجنگ اسٹیشنز کا قیام عالمی معیار کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایا جائے گا۔

چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دیئے جائیں گے اور چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی کی فراہمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا ان اقدامات سے پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے اخراجات میں کمی ہو گی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ اقدامات کے نفاذ سے پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version