Advertisement

بنگلادیش کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

بنگلادیش

بنگلادیش کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی

احتجاجی طلباء کے الٹی میٹم کے بعد  بنگلادیش کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  احتجاجی طلبا رہنما کی جانب سے تین بجے تک پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن  دیے جانے پر اس سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی۔

بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے کے چند گھنٹوں بعد ہی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس سے قبل طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کی قیادت کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش میں طلبا احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد گزشتہ روز مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہوگئی تھیں۔اس وقت وہ بھارت میں نامعلوم محفوظ  مقام پر رہائش پذیر ہیں اور برطانیہ میں سیاسی پناہ کی منتظر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version