Advertisement

پنجاب حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر رہی جو فائلوں تک محدود ہو، عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری

پنجاب حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر رہی جو فائلوں تک محدود ہو، عظمٰی بخاری

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ دیگرصوبے مریم نواز کی نقل کرتے ہیں، پنجاب حکومت کوئی ایسا کام نہیں کررہی جو فائلوں تک محدود ہو۔ 

لاہورمیں وزیراطلاعات عظمٰی بخاری نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو کرائے واپس کرائے۔ معلوم نہیں لوگ اپنے صوبے میں کام کرنے والوں کو برا کیوں سمجھتے ہیں۔ سیاسی مخالفین پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں۔ عام آدمی کو حکومت کے کام بتانا میری ذمے داری ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب 16 سے 18 گھنٹے کام کرتی ہیں۔ مریم نواز نے یاد کرایا کہ روٹی بہت اہم ہے، قیمت کم ہونی چاہیے۔ مریم نواز ایئرایمبولنس لائیں تو باقیوں نے کہا کہ ہم بھی لائیں گے۔ باقیوں کو بتایا کہ کرایوں میں کمی کردی ہے توان کی دوڑیں لگ گئیں۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر میں لوگ دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں، اچھا رسپانس آ رہا ہے۔ پنجاب حکومت بلاسود قرضوں سے متعلق پروگرام شروع کررہی ہے۔ تفصیلات، فنڈنگ طے ہونے کے بعد پروگرام بنتا ہے۔ قرض پرکسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب ہرپروگرام کی خود نگرانی کرتی ہیں۔ وزیراعلٰی پنجاب جلد سولرسسٹم کا افتتاح کریں گی۔ وزیراعلٰی پنجاب کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات پریقین رکھتی ہیں۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف وزیراعلٰی پنجاب کا اہم اقدام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version