Advertisement

آئینی ترمیم پر اتحادی پیپلز پارٹی، ن لیگ آمنے سامنے آگئے

آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے حوالے سے اتحادی حکومتی جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ، پیپلز پارٹی میں آئینی ترمیم کی بعض شقوں پر اختلاف سامنے آگیا، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان ترمیمی ڈرافٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام کی شق نکال دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ ابھی تک فوجی عدالتوں کےقیام پرپوزیشن واضح نہ کرسکی، کیونکہ قاضی فائزعیسیٰ ریٹائرمنٹ کے بعد ن لیگ کی آئینی ترمیم سے دلچسپی کم ہو گئی ہے۔

آئینی ترمیم کے حوالے سے نوازشریف کی مولانا کو منانے کے لیے طے شدہ ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے، جبکہ بلاول، فضل الرحمان کو آئینی عدالت پر منانے کے لیے سندھ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے مل کر مشترکہ مسودہ پیش کرنے کا امکان ہے، جے یو آئی نے آئینی عدالت کے قیام پر پی پی، ن لیگ کی ترمیم کی مخالفت کردی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ میں آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد پر بھی عدم اتفاق ہے اور جے یو آئی نے سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنانے کی تجویز دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version