Advertisement

چیف جسٹس (ر) قاضی فائزعیسٰی کی تعیناتی کےخلاف نظرثانی درخواست خارج

قاضی فائز عیسٰی

چیف جسٹس (ر) قاضی فائزعیسٰی کی تعیناتی کےخلاف نظرثانی درخواست خارج

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی تعیناتی کےخلاف نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔

سماعت کے دوران وکیل ریاض حنیف نے مؤقف اپنایا کہ کوئی شخص براہ راست چیف جسٹس تعینات نہیں ہوسکتا، پہلے بطورجج تعیناتی ہوتی ہے پھرچیف جسٹس بنایا جاتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے قاضی فائزکی تعیناتی کی سمری نہیں بھیجی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نظرثانی میں دوبارہ اصل کیس نہیں کھول سکتے، عدالتی فیصلوں کے خلاف کوئی ایپلٹ بینچ نہیں ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ مقدمات میں ذاتیات پرنہیں آتے،  قاضی فائزعیسی کی جان اب چھوڑ دیں، یہ مقدمہ قانونی کم اورسیاسی زیادہ لگ رہا ہے، پیٹھ پیچھےکسی کی برائی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ غیرسنجیدہ درخواست پر کیوں نہ آپ کا کیس کارروائی کیلئے بار کونسل کو بھیجیں۔

Advertisement

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version