Advertisement

وزارت خزانہ کی پہلی ششماہی کی فسکل آپریشن رپورٹ جاری، مالی خسارہ میں اضافہ

وزارت خزانہ نے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی کی فسکل آپریشن رپورٹ جاری کر دی ہے،

جس کے مطابق پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا بجٹ سرپلس رہا لیکن ششماہی کے اختتام تک یہ خسارے میں تبدیل ہوگیا۔

فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق، جولائی سے دسمبر 2024 تک پاکستان کا بجٹ خسارہ 1537 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو کہ جی ڈی پی کا 1.2 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کا بجٹ 1896 ارب روپے سرپلس تھا، تاہم ششماہی کے اختتام پر یہ خسارے میں تبدیل ہوگیا۔

جولائی سے دسمبر 2024 تک حکومت کی آمدنی 9763 ارب روپے رہی، جبکہ اخراجات 11 ہزار 301 ارب روپے تک پہنچے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق، جولائی سے دسمبر 2024 تک پاکستان کی ٹیکس آمدنی 6067 ارب روپے رہی، جس میں وفاق کی آمدنی 5624 ارب روپے جبکہ صوبوں کی آمدنی 442 ارب روپے رہی۔ نان ٹیکس آمدنی کی مالیت 3696 ارب روپے رہی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسی مدت میں حکومت نے سود کی ادائیگیوں پر 5141 ارب روپے خرچ کیے، جبکہ دفاعی اخراجات 890 ارب روپے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version