Advertisement

فریڈم فلوٹیلا کی گریٹا تھنبرگ کو اسرائیلی حراست سے رہائی مل گئی، سویڈن کیلیے روانہ

سویڈش ماحولیاتی اور انسانی حقوق کی کارکن گریٹا تھنبرگ کو اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ جانے والی امدادی کشتی پر دیگر کارکنوں کے ہمراہ حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ فرانس کے راستے سویڈن روانہ ہو گئیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں بتایا کہ گریٹا تھنبرگ اب اسرائیل سے براستہ فرانس سویڈن کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، ساتھ ہی ان کی جہاز میں موجودگی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں

22 سالہ تھنبرگ ایک عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن ہیں، جنہوں نے فضائی سفر سے اجتناب اختیار کر رکھا ہے اور 2019 میں نیویارک میں ہونے والی ایک ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے کشتی کے ذریعے سفر کیا تھا۔

مدلین نامی امدادی کشتی کو فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) نے منظم کیا تھا، جس پر کل 12 کارکن سوار تھے۔ تنظیم کے مطابق منگل کو ان میں سے چار کارکن اسرائیل چھوڑ چکے ہیں جن میں گریٹا تھنبرگ، دو فرانسیسی شہری اور ایک ہسپانوی کارکن شامل ہیں۔

فرانسیسی رکن یورپی پارلیمنٹ ریما حسن سمیت سات دیگر کارکن جو ترکی، نیدرلینڈز، فرانس، برازیل اور جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں اب بھی حراست میں ہیں اور وسطی اسرائیل کے شہر راملہ میں واقع گیوون جیل میں قید ہیں۔

Advertisement

یورپی پارلیمنٹ کی ترجمان ڈلفین کولارڈ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ کے صدر مسلسل اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ ریما حسن اور ان کے ہمراہ دیگر افراد کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسرائیل میں قائم غیر سرکاری قانونی تنظیم عدالہ ان گرفتار کارکنوں کی قانونی نمائندگی کر رہی ہے۔ فریڈم فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے محصور شہریوں کو امداد پہنچانا اور اسرائیلی محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version