Advertisement

مودی کو عالمی سطح پر ایک اور ہزیمت کا سامنا، بڑے پلیٹ فارم نے نظر انداز کردیا  

مودی کو عالمی سطح پر ایک اور ہزیمت کا سامنا، بڑے پلیٹ فارم نے نظر انداز کردیا  

 مودی سرکار ایک کے بعد ایک ہزیمت کا شکار ہورہی ہے، مودی کو جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں دیا گیا ہے۔

پاکستان سے جنگ کے بعد مودی سرکار کی عالمی سطح پر تنہائی بڑھتی جارہی ہے، کینیڈا میں شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہندوتوا کے علمبردار بھارتی وزیراعظم کے تعلقات کینیڈا سے بھی سردمہری کا شکار ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کو جی 7 اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مودی اب جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کا یورینیم افزودگی کا جنون، بھارتی شہریوں کی زندگی جہنم بنا دی

ذرائع نے بتایا کہ نہ تو کینیڈا کی طرف سے بھارت سے اس دورے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا ہے اور نہ ہی بھارتی فریق اس میں شرکت کا خواہشمند ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اعلیٰ سطحی دورے سے پہلے تعلقات میں بہتری آنی چاہیے۔

Advertisement

جی 7 دنیا کی سب سے زیادہ صنعتی معیشتوں کا ایک غیر رسمی گروپ ہے، جس میں فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، جاپان، امریکا اور کینیڈا شامل ہیں، اس میں یورپی یونین (EU) بھی شرکت کرتا ہے، IMF، عالمی بینک اور اقوام متحدہ کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

جی 7 کا اجلاس 15-17 جون تک کینیڈا کی میزبانی میں ہو رہا ہے، اجلاس میں جنوبی افریقہ، یوکرین اور آسٹریلیا بھی شرکت کریں گے، تاہم کینیڈا کی جانب سے بھارت کو کوئی سرکاری دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں نجر سنگھ کے قتل کا الزام نریندر مودی حکومت پر لگایا تھا۔ جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
دوحا مذاکرات ہماری شرائط پر ہوئے، بھارت افغان دہشتگردوں کو فنڈ کرتا ہے، حنیف عباسی کا تہلکہ خیز انکشاف
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version