Advertisement

عید پر موسم کا بڑا سرپرائز، آندھی، بارش اور بجلی، ہر طرف ہنگامی الرٹ جاری

فوٹو: فائل

صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 2 جون سے 5 جون تک آندھی، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے موسمیاتی ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں تیز آندھی اور بارش متوقع ہے۔

2 سے 4 جون کے دوران لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

جنوبی پنجاب بھی اس سسٹم کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، جہاں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں:  پنجاب بھر میں پی ڈی ایم اے کا اہم ایمرجنسی الرٹ جاری، مگر کیوں؟ جانیے

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو میں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیرات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ خراب موسم کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آسمانی بجلی یا طوفانی ہواؤں کے دوران کھلے آسمان تلے ہرگز نہ نکلیں۔

ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version