Advertisement

پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا

پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا

پولیس نے  اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے زیرِ استعمال تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ کھول کر ان سے ڈیجیٹل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ڈیوائسز کے پاس ورڈز اداکارہ کی ذاتی ڈائری میں موجود تھے، جس کی مدد سے تفتیشی ٹیم نے ان تک رسائی ممکن بنائی۔

مزید پڑھیں: بڑے دعوے،سوشل ٹرینڈزچلانے والے فنکار حمیرا اصغر کی تدفین میں غائب

تحقیقات میں مزید پیش رفت کے طور پر دو افراد کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں جبکہ دیگر دو کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حمیرا اکثر جم اور بیوٹی سیشنز میں جاتی تھیں، تفتیشی حکام ان کے جِم ٹرینر اور متعلقہ لوگوں سے رابطہ کرکے انہیں شامل تفتیش کریں گے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کا اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا، اور ابتدائی شواہد سے کسی بھی قتل کے امکان کو رد کیا گیا ہے؛ تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم اور کیمیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

مقدمے کے اندراج کا فیصلہ ان رپورٹس کے موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version