
پولیس نے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے زیرِ استعمال تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ کھول کر ان سے ڈیجیٹل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان ڈیوائسز کے پاس ورڈز اداکارہ کی ذاتی ڈائری میں موجود تھے، جس کی مدد سے تفتیشی ٹیم نے ان تک رسائی ممکن بنائی۔
مزید پڑھیں: بڑے دعوے،سوشل ٹرینڈزچلانے والے فنکار حمیرا اصغر کی تدفین میں غائب
تحقیقات میں مزید پیش رفت کے طور پر دو افراد کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں جبکہ دیگر دو کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حمیرا اکثر جم اور بیوٹی سیشنز میں جاتی تھیں، تفتیشی حکام ان کے جِم ٹرینر اور متعلقہ لوگوں سے رابطہ کرکے انہیں شامل تفتیش کریں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کا اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا، اور ابتدائی شواہد سے کسی بھی قتل کے امکان کو رد کیا گیا ہے؛ تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم اور کیمیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔
مقدمے کے اندراج کا فیصلہ ان رپورٹس کے موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News