Advertisement

یوم عاشور، بہترین سیکیورٹی انتظامات پر اے آئی جی کراچی کی پولیس کو شاباش

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے یوم عاشور اور محرم الحرام کے دوران شاندار سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر کراچی پولیس کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق، کراچی میں نشتر پارک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مجالس اور جلوسوں کا پرامن انعقاد پولیس، ٹریفک حکام، ریسکیو اداروں اور منتظمین کے مثالی تعاون کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے ٹریفک پولیس کی حکمت عملی کو خاص طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کی پیشگی فراہمی قابل تحسین اقدام تھا، جس سے شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے صورتحال کی بروقت اور ذمہ دارانہ کوریج فراہم کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جلوس کے منتظمین، عزاداران، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہمیشہ سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہر میں امن و امان کا قیام رہی ہے، اور مستقبل میں بھی اس مقصد کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version