Advertisement

ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو کی پیشگوئی سامنے آ گئی

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کے مطابق ماہِ صفر 1447 ہجری کا نیا چاند 25 جولائی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 11 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق، 25 جولائی کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی، جبکہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہ کے درمیان 43 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

فلکیاتی پیمائشوں اور موجودہ مون سون کی فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ 25 جولائی 2025 کی شام ہلال کی رویت کے امکانات نہایت کم ہیں۔ اس لیے توقع کی جا رہی ہے کہ یکم صفر 1447 ہجری اتوار، 27 جولائی 2025 کو ہوگی۔

البتہ، چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں موصول ہونے والی شہادتوں اور مشاہدات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version