بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا

اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں کو اس فیصلے سے متعلق آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے خلاف عمر ایوب اور محمود خان اچکزئی دونوں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

