Advertisement

سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدسکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

سکھر: سکھر پولیس نے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ مقابلوں کے دوران تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ پہلا پولیس مقابلہ تھانہ باگڑجی کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے لنک روڈ پر موجود تھے۔ گشت پر مامور پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو علی مراد شر زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

دوسرا مقابلہ پنوعاقل کے علاقے پیرواہ پل پر ہوا جہاں تین ڈاکو واردات کی تیاری میں موجود تھے۔ پولیس کی ناکہ بندی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ندیم چاچڑ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

تیسرا پولیس مقابلہ بندر روڈ پر ہوا، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ڈاکو عمران کلہوڑو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دیگر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے اور ان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version