Advertisement

امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ

امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کہا کہ غزہ امن ڈیل کو دنیا بھر کے ممالک نے سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، جبکہ ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب بھی امن کے قیام کے لیے سرگرم ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا احترام کرتی ہے، اور اردوان غزہ میں امن کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیلی عوام بھی یرغمالیوں کی واپسی اور تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

داخلی امور پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن ڈیموکریٹس کی وجہ سے ہے، جو غیر قانونی تارکین وطن کو صحت کی سہولت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اوباما دور میں اربوں ڈالر کی سبسڈیز دے کر معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

Advertisement

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ شکاگو بدامنی کا شکار ہو کر “وار زون” بن چکا ہے، جبکہ فوج کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی ایک پرامن شہر بن گیا ہے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ میں اپنے خطاب کے حوالے سے کہا کہ اُس دوران ٹیلی پرامپٹر خراب تھا اور سامعین کو آواز سننے میں دشواری پیش آئی۔ میں نے میلانیہ سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ہیڈفون میں آواز بالکل نہیں آرہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version