Advertisement

ریاض سیزن: ونٹر ونڈر لینڈ کا شاندار افتتاح

Winter wonderland

گیمز،تھیٹرشو،فلمی اسکرینز اوربہت کچھ،سعودی دارالحکومت  میں جاری ریاض سیزن میں محکمہ تفریحات کی جانب سے اپنی نوعیت میں منفرد ونٹرونڈر لینڈ کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت میں ریاض سیزن جاری ہے۔محکمہ تفریحات نے اس کے تحت ’ونٹر ونڈر لینڈ‘ کا افتتاح کردیا گیا۔ یہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ میں پہلی بار ہے۔

پچاس ایکڑ کے رقبے پر پھیلے اس شاندار ونٹر ونڈر لینڈ میں مختلف اقسام  کے 42 کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہر عمر کے افراد کے ذوق اور معیار کو سامنے رکھ کر شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے اسکیٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گیمز سٹی ، تھیٹر شو، مارول کی دنیا، ہلکے پھلکے گیمز اور برفانی پارک جیسے کھیل سے شائقین دل بہلا رہے ہیں۔

ریاض ونٹر ونڈر لینڈ میں ہر روزرات میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

Advertisement

ونٹر ونڈر لینڈ میں ’لونا سینما‘ کی دیو ہیکل اسکرین بھی نصب کی گئی ہے۔ جس میں نئی فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ شائقین کھلی ہوا میں لگائی گئی کرسیوں اور بنچوں پر بیٹھ کر فلمیں دیکھ رہے ہیں۔

’ونٹر ونڈرلینڈ‘ آنے والے شائقین کی دلچسپی کے لیے ’بوجھو تو جانیں‘ پروگرام بھی رکھا گیا ہے جس میں مختلف پہیلیوں کے شائقین سے فوری جواب طلب کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے سربراہ ڈاکٹر ترکی آل شیخ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا  تھا ’عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان 25 اکتوبر کو ہمارے پاکستانی اور انڈین بھائیوں اور بہنوں کا ریاض میں انتظار کریں گے۔‘

واضح رہے کہ 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک 70 روز جاری رہنے والے ریاض سیزن میں دنیا بھر سے آنے والے ثقافتی طائفے اور تفریحی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version