Advertisement

دنیا کا پر کشش ترین مرد کون؟

John legend

امریکا کے معروف اداکار ،گلوکار جان لیجنڈ نے رواں سال سب سے زیادہ پرکشش مرد کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

امریکا کے پیپلز میگزین نے 40 سالہ جان لیجنڈ کو رواں برس کا سب سے پرکشش مرد قرار دیا۔

یہ میگزین گزشتہ 34 برسوں سے ہر سال نومبر میں مسلسل کسی نہ کسی شخصیت کو اس اعزاز سے نوازتا ہے۔

پیپلز میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ ٹائٹل حاصل کرنے پر پرجوش تو ہیں لیکن ساتھ ہی وہ ایک ان دیکھا دباوؤ بھی محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرکشش مرد کا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد انہیں تمام لوگوں کے دل جیتنے ہیں کیونکہ لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا واقعی میں اس اعزاز کے قابل ہوں بھی یا نہیں؟

جان لیجنڈ نے ماڈل گریسی ٹیگن سے 2013 میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ ان کی بیٹی لونا، ساڑھے تین سال کی ہیں اور بیٹے مائلز کی عمر 18 ماہ ہے۔

Advertisement

جان لیجنڈ نے 2004 میں بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ نصف درجن میوزک ایلبم ریلیز کر چکے ہیں۔

جان لیجنڈ نے بعد ازاں اداکاری میں بھی قسمت آزمائی اور اب تک نصف درجن سے زائد فلموں اور 2 درجن سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version