Advertisement

چند روپوں کے عوض بیوی نے شوہر کو بیچ دیا

چند روپوں کے عوض بیوی نے شوہر کو بیچ دیا

کینیا  کے علاقے نیروبی  کی ایک مقامی   خاتون نے اپنے  شوہر کو اس  کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں صرف 17 امریکی ڈالر جتنی معمولی رقم میں فروخت کردیا۔ جو پاکستانی روپوں میں صرف 2600 روپے بنتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  نیروبی  کی رہائشی خاتون ایڈنا مکوانا کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ اس کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔ وہ مسلسل اپنے شوہر کی  تاک میں رہنے لگی اور ایک روز اس نے اپنے شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پہلے تو اس نے اپنے شوہر کو مار پیٹ کر گھر سے نکال باہر کیا اور کہا کہ وہ ایک ہفتے تک اسے اپنی شکل نہ دکھائے۔

پھر وہ اپنے شوہر کی گرل فرینڈ کی طرف متوجہ ہوئی اور اس سے کہا کہ وہ 2000 کینیئن شلنگ (20 امریکی ڈالر، یا 3100 پاکستانی روپے) دے کر اپنا بوائے فرینڈ ہمیشہ کےلیے خرید سکتی ہے۔

حیرت انگیز طور پر، گرل فرینڈ نے بھاؤ تاؤ شروع کردیا اور بالآخر یہ سودا 1700 کینیون شلنگ (17 امریکی ڈالر، یعنی 2600 پاکستانی روپے) میں طے پاگیا۔

Advertisement

اس رقم سے ایڈنا مکوانا نے اپنے بچوں کےلیے نئے سال پر نئے کپڑے خرید لیے اور اب وہ اپنے شوہر کے بغیر ایک مطمئن زندگی گزار رہی ہے۔

جب سوشل میڈیا پر (فرانسیسی زبان میں) اس کا قصہ شائع ہوا تو ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کو دوبارہ خریدنا چاہیں گی؟ تو جواب میں ایڈنا نے کہا: ’’مجھے اپنا نیا سال برباد کرنے کا کوئی شوق نہیں!‘‘

خیال رہے اس سے قبل  بھارتی  شہر کرناٹک ، ہندوستان میں ایک خاتون نے بظاہر ایک عجیب و غریب واقعے میں اپنے شوہر کو اپنے شوہر کو “فروخت” کردیا۔

واقعہ اس وقت شروع ہوا جب عورت کے شوہر نے کام کے بعد اس کے پاس واپس آنے کے بجائے اپنی  محبوبہ کے گھر میں قیام شروع کیا۔رمیا نامی خاتون   نے اس معاملے پر اپنے شوہر سے جھگڑا کیا۔

خاتون نے اپنے شوہر کی محبوبہ کو اس کے شوہر کو خریدنے کا کہا،  اس نے ابتدائی طور پر 1.7 ملین روپےکا مطالبہ کیا لیکن 500،000 روپے میں اپنے شوہر کو بیچ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version