Advertisement

بچوں کی ہروقت موبائل استعمال کرنے عادت سے پریشان والدین کیلئے مشورہ

آج کے جدید دور میں جہاں بچے پالنا قدرے آسان ہوگیا ہے وہیں والدین کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا  ہے۔

اکثر والدین کو  شکایت رہتی ہے کہ ان کا بچہ  ہر وقت موبائل میں گھسا رہتا ہے ، یہاں تک کے کھاتے وقت بھی موبائل کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔

یہ تو سب  ہی جانتے ہیں کہ موبائل فون اور ٹیلی ویژن اسکرین کا زیادہ استعمال سب کے لیے ہی شدید نقصان دہ ہے لیکن بچوں کے لیے یہ چیزیں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں ۔

موبائل فون کے بچوں پر برے اثرات میں   سر درد،  نظر کمزور ہونا، جسمانی سرگرمیوں سے دوری، بیٹھنے کا انداز غلط ہوجانا،موٹاپا ،نیند میں کمی اور  ذہنی دباؤ قابل ذکر ہیں۔

اس کے علاوہ مارپیٹ والے گیمز کھیلنے کی وجہ سے بچوں میں غصے اور انتشار میں اضافہ ہونا معمول کی بات ہے۔

Advertisement

ایسے میں بچوں کو موبائل  فون اور ٹی وی کے بغیر  یا اس کے استعمال کو کم کرکے گزارہ کرنا کیسے سکھایا جائے ؟

 آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ کس طرح بچوں کو ان چیزوں سے دور رکھ کر بھی خوش رکھا جاسکتا ہے۔

بچوں کے لیے نئے مشاغل متعارف کروائیں:

بچوں کے لیے نئے مشاغل متعارف کروائیں جیسے فٹ بال، کرکٹ، دوڑ، کتابیں پڑھنا وغیرہ جس سے وہ اپنی انرجی کو مثبت طور پر استعمال کر سکیں۔

ان ڈور گیمزکا اہتمام:

یقیناً آپ سب نے ہی اپنے بچپن میں لوڈو، کیرم بورڈ اور اس طرح کے دیگر مزے دار بورڈ اور کارڈ  گیمز  یا پھر چھپن چھپائی وغیرہ ضرور کھیلے ہوں گے  ۔ان گیمز کو آپ آج بھی اپنے بچوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں ۔

Advertisement

گھر کے کچھ کام بچوں کے لیے مخصوص کردیں:

بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لیے انہیں بچپن سے گھر کے چھوٹے موٹے اور بے ضرر کاموں کی ذمہ داری سونپ دیں مثلاً  پودوں کو پانی دینا، اپنا کمرا خود صاف کرنا، اپنے کپڑے اور کتابیں الماری میں ترتیب سے رکھنا وغیرہ ۔

واک:

بچوں کو نزدیک کسی پارک میں واک پر لے جانے سے ان میں فطرت سے لگاؤ پیدا ہوگا جو ان کی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرے گا۔

بچوں کو دوست  بنانا سکھائیں:

بچوں کو دوسرے بچوں اور رشتے داروں سے ملوانے لے کر جائیں ،اس طرح بچوں میں ملنساری اور میل ملاپ کا جذبہ پیدا ہوگا وہ دوست بنانا سیکھیں گے جو ان کی آنے والی زندگی میں بھی کام آئے گا۔

Advertisement

ہر کام کے لیے وقت مقرر کردیں:

بچوں کے ہر کام کا وقت مقرر کریں تا کہ ان کو اپنے روٹین کا اندازہ ہو۔ وقت اس طرح سے مقرر کریں کہ بچوں کے پاس موبائل فون اور ٹیلی ویژن استعمال کرنے کا وقت  کم سے کم بچے ۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ بچے ماں باپ کا عکس ہوتے ہیں وہ وہی کریں گے جو آپ کو کرتا دیکھیں گے اس لیے آپ خود بھی ان کے سامنے ہر وقت موبائل کا استعمال ترک کردیں تاکہ ان کے سامنے مثالی والدین بن سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
اس عام سے نظر آنے والے گھوڑے نے ایک اہم عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
چین میں خاتون نے 11سالہ بچی کو اغوا کرلیا، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
یہ عام سا پھل خواتین میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version