Advertisement

کھانوں میں تیل کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، ماہرین نے بتادیا

تیل

کھانوں میں تیل کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، ماہرین نے بتادیا

صحت مند رہنے اور وزن کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کھانوں میں تیل کا استعمال ہمیشہ ساہی متنازعہ رہا ہے لوگوں کی بڑی تعداد کا خیال ہے کہ تیل اصل میں بہت سے مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔

بہت سے لوگ اسی سوچ کے ساتھ تیل سے پاک غذا کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن کیا واقعی تیل سے پاک کھانے صحت کے لیے مفید ہیں؟

ماہرین غذائیت کے مطابق صحت بخش تیل کو متعدد وجوہات کی بنا پر غذا میں شامل رکھنا بہت ضروری ہے۔ یہ تیل ضروری فیٹی ایسڈ فراہم کرتے ہیں جسے جسم نہیں بنا سکتا، یہ چکنائی کو جذب کرنے والے  کئی حل پذیر وٹامنز اے ، ڈی، اے اور کے فراہم کرتے ہیں جو جسم کے اہم اعضاء کی حفاظت کرتے ہیں، اور مختلف صحت کے فوائد پیش کرتے ہیں۔

 تیل صرف کھانے کے ذائقے اور اس کی ساخت کو ہی بہتر نہیں بناتا بلکہ یہ غذا کو مزید صحت بخش بھی بناتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سرسوں، تل، ناریل، اور دیگر بیجوں کے تیل صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔اور یہ قدرتی طور پر ان ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں جن میں فطری طور پر صحت سے بھر پور تیل موجود ہوتا ہے۔

Advertisement

یہاں پر ان 4 تیل کا ذکر کیا جارہا ہے جس کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے۔

ناریل کا تیل

اس میں سیچوریٹڈ فیٹ کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے ساتھ ہی ناریل کا تیل آسانی سے ہضم ہونے والے میڈیم چین ٹرائگلیسرائڈز  کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ میڈیم چین ٹرائگلیسرائڈز توانائی بڑھانے اور وزن کو منظم رکھنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ، ناریل کا تیل دل کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔اور اس میں کئی اینٹی مائکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

سرسوں کا تیل

دنیا بھر کے بہت سے ممالک میں کھانے پکانے کے لیے سرسوں کا تیل استعمال کیا جاتاہے، اس میں مونو ان سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائیاں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔ یہ چکنائی مضر صحت کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے، قلبی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، سرسوں کے تیل میں دماغ کو فروغ دینے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز  بھی موجود ہوتے ہیں۔

تل کے بیجوں کا تیل

Advertisement

تل ایک انتہائی صحت بخش بیج ہے، اور اس سے حاصل کیا جانے والا تیل اینٹی آکسیڈینٹس اور ضروری فیٹی ایسڈز کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ یہ دل کی صحت کو فروغ دینے، سوزش کو کم کرنے اور جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

 دیگر قدرتی تیل

 قدرتی بیجوں کے تیل جیسے فلیک سیڈ ، سورج مکھی  اور زیتون کے تیل میں بہت سے صحت بخش اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کو ذائقہ فراہم کرنے کے ساتھ صحت بھی بہتر بناتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہر دوماہ بعد کھانا پکانے کا تیل تبدیل کرنا چاہئے۔ ایسا کرنے سے، آپ اپنی خوراک میں صحت مند تیل کی ایک رینج متعارف کروا سکتے ہیں، جو آپ کی مجموعی صحت کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ تیل کا یہ ردو بدل مختلف جسمانی افعال کو بہتر بناتا ہے اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/747348/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/747348/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version