Advertisement

وہ کونسا عمل ہے جو سرسبز مقامات پر وقت گزارنے کی طرح فائدہ مند ہے

سرسبز مقامات

وہ کونسا عمل ہے جو سرسبز مقامات پر وقت گزارنے کی طرح فائدہ مند ہے

صحت مند رہنے کے لیے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی کھلی اور سرسبز فضا میں وقت گزرنا بھی آپ کو کئی طرح سے فائدہ پہنچاتا ہے انہی میں ذہنی صحت بھی شامل ہیں، تاہم اس مصروف زندگی میں کسی کے پاس بھی اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ ان مقامات کی سیر کر سکے تاہم ایک عمل ایسا ہے جو اسی طرح کی افادیت پیش کرتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق قدرتی مناظر کی ایک مختصر ویڈیو دیکھنے سے بھی ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بہ نسبت شہری ماحول کے مناظر دیکھنے اور ان کے اثرات کے۔

 

محققین نے اس تحقیق میں جوانی کے دور پر توجہ مرکوز کی، کیونکہ یہ دور کسی کی بھی زندگی کا ایک ایسا وقت ہوتا ہے جس میں مختلف تناؤ کی وجہ سے ذہنی صحت کافی متاثر ہوتی ہے جیسے ڈپریشن۔ اور ایک طرح سے یہ دور ذہنی صحت کی کمزوری کا دور ہوتا ہے کیونکہ بہت سے معاشی اور سماجی حالات اسے براہ راست متاثر کے کئی عارضے کا سبب بنتے ہیں۔ تاہم دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے فطرت سے قربت معان ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement

نیچر کی سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے 50 فیصد دماغی عارضے جوانی میں شروع ہوتے ہیں۔ اور ان میں بھی 75 فیصد کی ابتدا محض 24 برس کی عمر میں ہوجاتی ہے۔

محققین نے یہ جاننے کے لیے کہ آیا ویڈیوز کا دماغی صحت پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں، ایک تحقیق کی جس میں 76 نوجوان بالغوں، جن کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان تھیں کو شامل کر کے دو گروپوں میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ کو قدرتی ماحول میں چہل قدمی کی ویڈیو دکھائی گئی، جبکہ دوسرے گروپ کو شہری ٹرین کے مسافروں کے منظر دیکھائے گئے۔

 واضح رہے کہ دونوں ویڈیو کا دورانیہ 6 منٹ تھا، اور فطرت کے مناظر کی ویڈیو میں اس سے متعلق آوازیں جیسے کہ پرندوں کے گانے اور آبشار، جبکہ شہری ویڈیو میں ٹرین کی آوازیں تھیں۔

تحقیق کے نتائج حیران تھے قدرتی سرسبز مقامات کی مختصر ویڈیو دیکھنے والے گروپ میں تناؤ کی سطح شہری گروپ کی نسبت نمایاں طور پر بہتر تھی، مزید یہ کہ تناؤ میں کمی کے نتائج دیرپا تھے اور ہر فالو اپ سیشن کے ساتھ ان میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی۔

 

Advertisement

تاہم، یہ ویڈیو ڈپریشن کی سطح کو بہتر بنانے میں اتنی معاون ثابت نہیں ہوئی۔ ڈپریشن ایک ایسا دماغی عارضہ ہے جس کے لیے باقائدہ علاج کی ضرورت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ قدرتی اور فطری مناظر سے بھر پور یہ ویڈیو کام نہیں کر سکی۔

اس تحقیق کے مصنفین کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ بھی کئی ذہنی عارضوں کی بنیادی وجہ ہے تو اس طرح جوان افراد جو کم آمدنی رکھتے ہیں یا کام کی وجہ سے سرسبز مقامات میں وقت نہیں گزار سکتے اور سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں تو ان لوگوں کے لیے یہ ویڈیوز ذہنی تناؤ کو کم کر کے مستقل میں کئی ذہنی امراض سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/792515/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/lifestyle/2023/10/792515/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version