حنان آر حسین

12th Feb, 2023. 09:00 am

آئی ایم ایف کی سخت شرائط

مُصنّف خارجہ اُمور کے مُبصر اور فُل برائٹ ایوارڈ یافتہ ہیں۔

عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اختیارات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہاں یا نہ پر مبنی مذاکرات کے ذریعے واضح کیا ہے کہ وزارت کی طرف سے برقرار رکھی گئی ہر سبسڈی اور ہر قابل قدر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ یہ صورتحال پچھلی حکومت کے مقابلے میں اعلیٰ معیار حکمرانی قائم کرنے کے لیے موجودہ حکومتی اتحاد کی کوششوں کو مؤثر طریقے سے چیلنج کر رہی ہے۔

برآمدات، ایندھن اور توانائی کی سبسڈی پر کسی قسم کے تحفظ کو لاگو کرنے کے لیے موجودہ جدوجہد سے اس نکتے کی مزید تائید ہوتی ہے۔ تاہم، اس بات کا خدشہ ہے کہ آئی ایم ایف کی اہم فنڈنگ اس سیاسی قیمت پر آئے کہ عوامی سفارت کاری یا میڈیا کی کوئی بھی بیان بازی قابل قبول نہیں ہوگی۔

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان موجودہ اختلافات، خاص طور پر پاکستان کے مالیاتی فرق کے اعداد و شمار پر، ایک سنگین حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں: ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے فنڈز جاری کرنے کے عمل میں بھی متفقہ طریقہ کار کا فقدان ہے۔ یہ بات ناقابل تردید ہے کہ ٹیرف اور ٹیکسیشن میں مسلسل اضافہ دونوں فریقوں کو فنڈز کی منظوری کے لیے ایک نازک انتظام کے قریب لا سکتا ہے، لیکن اس اضافے کے بارے میں پائیداری کا فقدان ہے، خاص طور پر دوہرے ہندسے کی افراط زر نے پہلے ہی حکومت کے امدادی اختیارات کو سختی سے جکڑ رکھا ہے۔

سیاسی نقطہ نظر سے، اصلاحات پر پی ڈی ایم کا بیانیہ جزوی طور پر اس یقین دہانی سے قائم ہوا کہ یہ معیشت کو صحیح سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے بنیادی مفروضوں میں سے ایک یہ تھا کہ پی ڈی ایم کو پاکستان کی مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک پراسرار علاج کے بارے میں پہلے سے معلوم تھا اور پچھلی حکومت غالباً اس کے بارے میں بھول گئی تھی۔ کئی مہینوں کے بعد، اس بیانیے کی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

Advertisement

زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائرکو ایک معمولی مسئلہ کے طور پر بیان کرنا اب ممکن نہیں رہا، جیسا کہ حال ہی میں کچھ وزراء اور عہدیداروں نے کرنے کی کوشش کی ہے۔ مزید برآں، آئی ایم ایف اپنی مرضی سے اہم تجویز کردہ اقدامات کی پائیداری کو نظر انداز کر کے ایک مشکل سودا کر رہا ہے، جیسے کہ ٹیکس میں اضافہ اور پاکستان کے اخراجات کو کم کرنے کی کوششیں۔ یہ سب کچھ ہر قیمت پر بنیادی خسارے کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حال ہی میں کہا کہ ’’آئی ایم ایف معاہدے نے ہمارے آپشنز کو محدود کر دیا ہے، اگر ہم چاہیں بھی تو اس وقت ریلیف فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔‘‘ یہ ملک کے بہت سے لوگوں کی نظر میں ایک ’’یو ٹرن‘‘ کی تمام خصوصیات رکھتا ہے۔

پاکستان کی معاشی بحالی کے امکانات میں برابر کا حصہ رکھنے والی تمام بڑی جماعتوں کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کتنی حساس نوعیت کے ہیں۔ خطرہ مول لیے بغیر، اسلام آباد کے 3 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تین ہفتوں تک درآمدات کو پورا کرنا ناممکن بنا دیتے ہیں۔ دوسری طرف، آئی ایم ایف کے معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنا بلاشبہ بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دے گا۔ جب اسلام آباد کی بھاری سبسڈی والے ایندھن، گیس اور بجلی کو مشکل اصلاحات کا سامنا کرنا پڑے گا تو حکومت آئی ایم ایف کے اصل اتفاق رائے پر عمل کرنے پر مجبور ہوگی۔ ابھی واضح نہیں ہے کہ یہ سب عام پاکستانی کے ذہن پر کیا اثرات مرتب کرے گا۔

مؤخر الذکر اہم ہے کیونکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آئی ایم ایف کے مذاکرات کا نواں جائزہ کس طرح دو دھاری تلوار کی مانند ہے۔ پاکستان کو دیوالیہ سے بچ کر تجارتی قرضوں کے خلاف ’’نادہندہ‘‘ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ قیمتوں میں اضافے اور اس کے اپنے ڈیزائن کے امدادی اقدامات کا جواب دینے کے لیے حکومت کی طویل عرصے سے مطلوب لچک کو بھی ختم کر سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اور آئی ایم ایف کا مذاکراتی عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مؤخر الذکر حکومت کی مالی رکاوٹوں سے بخوبی واقف ہے اور وہ ان وسیع سفارشات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جو سست ترقی اور سیلاب کی وسیع تباہی کے بعد بحالی کی جانب بڑھتی قوم کے لیے نامناسب ہیں۔

پی ڈی ایم اس کی پیش گوئی نہیں کر سکتی تھی، لیکن اعلیٰ قیادت کا یہ اعتراف کہ آئی ایم ایف جاری مذاکرات کے دوران ’’گہرائی سے جانچ پڑتال‘‘ کر رہا ہے، اس دعوے کو کمزور کرتا ہے۔ یہ طویل عرصے سے مرکزی بیانیہ رہا ہے، لیکن آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ملی جلی تاریخ نے ایک اہم فنڈنگ تک رسائی کو ایک ہارا ہوا کھیل بنا دیا گیا ہے۔ صرف جنوری کے مہینے میں، مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 27 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا، جو سپلائی کی رکاوٹوں کے ساتھ 48 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آئی ایم ایف کے مذاکرات کیسے آگے بڑھیں، اس بات کا خدشہ ہے کہ موجودہ پی ڈی ایم حکومت ابتدائی معاہدوں کی تفصیلات پر سابقہ انتظامیہ کے ساتھ تنازعات کے چکر میں پھنس جائے گی، جس سے اس کی اپنی ریلیف پالیسیوں میں تضادات سامنے آئیں گے۔

یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ پاکستان میں بامعنی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے فقدان نے موجودہ حالات میں پاکستان کو ایک مشکل مالی سودے کے جانب دھکیل دیا ہے۔ مثال کے طور پر، پاکستان میں، اخراجات کے مناسب کنٹرول کو ابھی تک عمل میں لانا باقی ہے اور آمدنی میں اضافے کے لیے ٹھوس کوششیں ساختی طور پر پائیدار ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ روپے کے خلاف محدود حفاظتی اقدامات، جو گزشتہ ماہ تقریباً 15 فیصد گر گیا اور جو تین دہائیوں سے زائد عرصے میں سب سے بڑی ماہانہ کمی ہے، آئی ایم ایف کی پیشگی مصروفیات کے ذریعے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔

یہ سب اس مفروضے کو ختم کرنے کے لیے کافی ہے کہ ایک وزیر خزانہ کے اقدامات پاکستان کی معیشت کے لیے جادوئی چھڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ اب پوری مخلوط حکومت ایک بند گلی میں کھڑی ہے جس کا دعویٰ تھا کہ یہ ایک آدمی کا مشن ہے۔ چونکہ کساد بازاری کے خطرات کے پیش نظر عطیہ دہندگان کی حمایت میں کمی آتی جارہی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف دھکیلنے والی رکاوٹیں حکومت کے سیاسی سرمائےکے لیے بھی زہرِ قاتل ثابت ہو رہی ہیں۔

Advertisement

Next OPED