حمزہ حسین

13th Nov, 2022. 09:00 am

چین – سنگاپور تعلقات کی اہم خوبیاں

مُصنّف اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں اسسٹنٹ ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 4 نومبر کو اپنے سنگاپوری ہم منصب ویوین بالاکرشنن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنے کے لیے موجودہ میکانزم اور رجحانات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کئی معاملات جیسے مشترکہ جدت اور مضبوط سماجی نظم وضبط پر زور موجودہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں اور عالمی امن میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سنگاپور کی قیادت نے چینی کمیونسٹ پارٹی (CPC) مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر صدر شی جن پھینگ کے دوبارہ انتخاب کے ساتھ ساتھ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارک باد پیش کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تبادلہ خیال جدید دور میں چین-سنگاپور تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جو مشترکہ خوشحالی اور علاقائی امن کے لیے کئی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ وانگ یی نےاس بات کا عندیہ دیا کہ تعلقات کی نمایاں اہمیت ان مضبوط تعلقات میں مضمر ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ دو طرفہ تعلقات 1990ء کی دہائی کے اوائل سے شروع ہوئے، جو چین اور دیگر آسیان ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت میں گرم جوشی کے ساتھ بھی موافق رہے تاہم، 2022ء میں بھی مواقع کافی ہیں۔

اول سنگاپور سب سے پہلے چین-آسیان تعلقات کو ایک جامع شراکت داری میں آگے بڑھانے کی کھل کر حمایت کرتا ہے جو مزید غیر سیاسی تجارتی روابط کو کھولتا ہے جیسا کہ جنوری 2022ء میں دیکھا گیا تھا، جب دونوں فریقوں نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے نفاذ کے بعد تزویراتی (اسٹریٹجک) تعلقات کی تعریف کی تھی۔

آزاد تجارت، باہمی احترام کے اصولوں اور پرامن بقائے باہمی جیسے علاقائی اقدامات پر چین-آسیان کے باہمی روابط اور ہم آہنگی کو مزید تقویت دینا امن کے لیے مضبوط علاقائی فریم ورک کی تعمیر کی بڑی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

دو طرفہ سطح پر اور سنگاپور میں 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے مستقل سیکرٹری برائے تجارت و صنعت گیبریل لم نے دو طرفہ تعلقات کو دوسرے ممالک کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بیان کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے نئے بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری جیسے منصوبوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا جو کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور حکومت سے حکومت کے فریم ورک کے تحت سنگاپور چین کے درمیان تزویراتی اقدام اور ربط کی دلیل ہے۔

Advertisement

مزید برآں، دوطرفہ تعاون کی مشترکہ کونسل جیسے موجودہ پلیٹ فارم دونوں فریقین کو جدت، پائیداری، صحت عامہ کے شعبوں کی ترقی، ڈیجیٹل اور سبز معیشتوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

یوکرین میں جنگ اور کووڈ- 19وبائی امراض کی وجہ سے ترسیل کے غیرمتوقع مشکل معاشی اوقات میں، بامعنی تعاون سے پائیداری اور انسانی وسائل کی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جو قومی معیشتوں کے ابھرنے کے لیے اہم ہے۔

جیسا کہ بالاکرشنن نے اشارہ کیا کہ دو طرفہ تعلقات مواقعوں، پہلوؤں اور نمایاں خصوصیات سے بھرپور ہیں۔

تاہم، مستقبل کا نقطہ نظر اپنایا جائے جس میں سماجی نظم و نسق پر تعاون کو گہرا کرنا شامل ہے۔ دونوں فریقین 2022ء میں آبادی کے کمزور طبقات کو نشانہ بنانے والی عوام پر مبنی پالیسیاں اپنا کر مشترکہ طور پر وسیع تر سماجی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

بایومیڈیکل شعبے میں سرحد پار سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داری جس کا مقامی آبادی پر اثر پڑتا ہے بلا روک ٹوک جاری رہنا چاہیے۔

ماحولیاتی محاذ پر، تیانجن ایکو سٹی، جیسے ماحول دوست شہروں کی ترقی باہم سیکھنے کو فروغ دیتی ہے اور کم کاربن حلوں کی مشترکہ اختراع کو مستحکم کرتی ہے جس سے سنگاپور، چین اور اس سے آگے کے سماجی ماحول اور ماحولیاتی نظام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement

یاد رکھیں کہ تیانجن جیسا ماحولیاتی شہر دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لایا ہے کیونکہ باصلاحیت افراد کے لیے اختراعی حل کرنے کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔

چین اور سنگاپور خارجہ پالیسی کے محاذ پر غیر جانبداری، ریاستی خود مختاری اور باہمی احترام کے بارے میں مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔ 2022ء میں ایسے اصول امن کے لیے مضبوط علاقائی فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر مشرقی ایشیا کے تعاون سے متعلق رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی میں آسیان کی مرکزیت رکن ممالک اور چین کے درمیان خارجہ پالیسی کی ترجیحات کی زیادہ تر تشکیل اور صف بندی کو فروغ دے سکتی ہے۔

اسی طرح، ایشیا پیسیفک اکنامک کارپوریشن (ایپک) اقتصادی راہنماؤں کے اجلاس میں عالمی استحکام میں مثبت کردار ادا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا بھر معاشی بے یقینی کا شکار ہے۔

چین-سنگاپور تعلقات کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں سابق سرگرمیوں پر طویل اختلافات اور جہاز رانی کی آزادی کو روکنے میں چین کی سرگرمیوں سے متعلق اختلاف کے باوجود، جیسا کہ بائیڈن انتظامیہ نے غلطی سے بیان کیا ہے، یہ تعلقات استوار ہوئے ہیں۔

Advertisement

خطے میں موجودہ معاشی اقدامات سے تعلقات کی علامتی اہمیت کو نقصان پہنچے گا اور یہاں تک کوئی سیاسی جھٹکا بھی نہیں دیکھا جائے گا۔

سنگاپور کے بانی لی کوان یو نے تاریخی طور پر ایشیائی اقدار کے نظام کو ترجیح دی ہے، چین کے معاشی عروج کے معماروں میں سے ایک، ڈینگ ژیاؤپنگ، لی کوان یو سے متاثر تھے، یہ رجحان 2022ء اور اس کے بعد بھی جاری ہیں۔

ایک انتہائی ترقی یافتہ معاشی پاور ہاؤس اور عالمی معاملات میں ایک بڑی طاقت کے درمیان تعلقات ایک ایسی مثال ہے جسے بہت سے ممالک نقل کر سکتے ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اختلافات کو زیرک سفارت کاری کے ذریعے سنبھالا جا سکتا ہے اور تنگ نظری کے مفادات سے آگے ہیں جنہوں نے گزشتہ برسوں میں امریکی خارجہ پالیسی کو نمایاں کیا ہے۔

وسیع تجارت، علاقائی روابط پر زور اور غیر فوجی اور پرامن پڑوس کی وکالت دونوں فریقوں کی طرف سے سمجھے جانے والے اہم عنصر ہیں۔

چین اور سنگاپور کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفت گو کے تبادلے سے جو بات واضح ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ مضبوط تعلقات تعاون کی متعدد راہیں کھول سکتی ہیں اور  دوطرفہ تعلقات مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے اور عالمی امن میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement

Next OPED