Advertisement

امریکہ سے پانچ سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور امریکہ کے سربراہان کی پانچ سال بعد ملاقات ہونے جارہی ہے جس سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

واشنگٹن میں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے وزیر اعظم عمران خان کے دورے امریکہ کے متعلق گفتگو کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کمرشل فلائٹ سے دورہ امریکہ پر آئیں گےجس میں عسکری قیادت بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔

شاہ محمود نے بتایا کہ ماضی میں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا اور افغان حالات کی وجہ سے بھی پاکستان امریکہ تعلقات میں عدم اعتماد پایا جاتا تھا لیکن اب دونوں فریق دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کا آغاز وزیر خارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں تاجروں کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

Advertisement

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےافغانستان میں دہشتگردی کےالزامات کو مسترد  کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور امن کےلیےدونوں ممالک کا مل کر کام کرنے کے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version